the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اس طرح حملے دہشت گردی کے خلاف ان کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے، اس کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی دنیا میں جہاں بھی ہو پاکستان اس کے خلاف ہے۔

غیر ملکی خبر



ایجنسی کے مطابق دھماکا انقرہ کے علاقے قزیلے میں اتا ترک بلیورڈ پر بس اسٹیشن کے قریب ہوا، جہاں بارود سے بھری ایک کار کو دھماکے سے اڑادیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جہاں کئی سرکاری عمارتیں بھی واقع ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے نے 2 روز قبل انقرہ میں دہشت گرد حملے کی وارننگ جاری کی تھی۔

دھماکے کے بعد ترکی کی ایک عدالت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔عدالت کی جانب سے یہ حکم کار بم دھماکے کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آنے کے بعد جاری کیا گیا
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.